برآمدات کا حجم 3.866 ارب ڈالر تک بڑھ گیا

76

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر2024) کے دوران برآمدات کا حجم 3.866 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2023 کے عرصہ میں یورپی یونین کے ممالک کو 3.559 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو 0.307 ارب ڈالر یعنی 8.62 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔