جج کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آرہی ہے، علیمہ خان

100

راولپنڈی (صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے، حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے۔ پوری دنیام پورا پاکستان جانتا ہے کہ کس قسم کی سزا سنائی جائے گی، جج صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا موخر ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سزا کے موخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے کہ القادر یونیورسٹی کیا
ہے، ان کا خواب تھا کہ سیرت النبیؐ کے بارے میں اسٹوڈنٹس کو پڑھایا جائے،17 تاریخ کا انتظار کر لیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے تھے۔