عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت اجتماعی شادیاں

59

سنجھورو(نمائندہ جسارت )عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کی جانب سے 26 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقادالرشید گارڈن سنجھورو میں کیاگیا جس میں ان جوڑوں کوجہیز اور ضروریات زندگی کا سامان بھی دیا گیا۔ اس موقع پر عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کے صدر احمدعلی نے کہا کہ عوام کی بھلائی کا کام کرنا عوام کی حقیقی خدمت ہے اور عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین مشن ہے اور عوام کی خدمت کرنا سب سے افضل عبادت ہے۔ اس موقع پر عوامی ویلفیئر کے جنرل سکرٹری امتیاز احمدو دیگر بھی موجود تھے۔