سعودیہ: ریاض سیزن نےاس سال ایک اہم سنگ میل حاصل کیا، ترکی آل شیخ

69
ریاض سیزن کے 5ویں ایڈیشن میں مہمانوں کی دلچسپی

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ترکی آل شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض سیزن نے اس سال اب تک 12 ملین سے زائد وزیٹرزکی تعداد نے شرکت کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد ایک اہم سنگ میل ہے۔ مقامی انگریزی اخبارسعودی گزٹ کے مطابق ریاض سیزن کا پانچواں ایڈیشن جوخطے اوردنیا کے سب سے بڑے تفریحی سیزن میں سے ایک ہے جس کا آغاز 12 اکتوبر 2024 سے ہوا اورمارچ 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دوران یہ ثقافتی تہواراورسرگرمیوں کی متنوع رینج کے باعث وزیٹرز کے لئے دلچسپی کا باعث بنا رہے گا۔ ریاض سیزن میں بلیوارڈ رن وے زون سعودی شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں بوئنگ طیاروں سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں سے لوگوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہو رہی ہے۔ سعودی عرب میں ریاض سیزن کے پانچویں ایڈیشن میں بلیوارڈ سٹی اور بلیوارڈ ورلڈ کے ساتھ ساتھ بلیوارڈ رن وے کا اضافہ کیا گیا ہے جہاں تین بوئنگ 777 مسافر بردار طیارے سعودی اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں تینوں طیاروں میں بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے لیے کیفے،ہوٹلز اور ڈیتھ زون قائم کیے گئے ہیں جن سے لوگوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچ رہی ہے اسکے علاوہ مختلف فنکار اور گلوکار بھی بلیوارڈ رن وے زون میں اپنی مہارت دیکھا رہے ہیں یہاں آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن اپنی نوعیت کا ایسا منفرد تفریحی میلہ ہے جہاں دنیا بھر کے رنگ نمایاں ہو رہے ہیں اور لوگ مختلف ثقافتوں اور رنگوں سے محظوظ ہو رہے ہیں ریاض سیزن کے پانچویں ایڈیشن کی سرگرمیوں میں 14 تفریحی زونز، 11 عالمی چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ 10 میلےاور نمائشیں شامل ہیں۔ ریاض سیزن کی تفریحی سرگرمیوں کے لیے 72 لاکھ مربع میٹر جگہ مختص کی گئی تھی سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےچیئرمین ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن نے اس سال ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، اب تک 12 ملین وزیٹرز شرکت کرچکے ہیں۔