جدہ میں تنویراحمدکی سال نوپرتقریب

80
شرکاء تنویراحمدملحی کی تقریب میں سال نو کا کیک کاٹ رہے ہیں

جدہ میں سعودی عرب کی مشہور سماجی و کاروباری شخصیت تنویراحمد ملیح کی جانب سے نئے سال کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں شرکاء نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال دنیا میں قیام امن کا سال ثابت ہواورپوری دنیا امن کا گہوارہ بنے۔ دنیا کے تمام ممالک ترقی کریں اورعام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائے اور وہ خوشحال زندگی گزاریں۔ تقریب میں حاجی عثمان، منصوراحمد خان، انجم وڑائچ، یاسر، جمشید جمی، جہانگیرخان، عدیل ریاض، یحی اشفاق نے شرکت کی۔ اس موقع پرمیزبان نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ نئے سال ہرطرف خوشیاں اورکامرانیاں ساتھ لے کر آئے گا۔ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی پاکستان اور سعودی عرب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین ۔ آخر میں نئے سال کا کیک اورعائزہ تنویرکی سالگرہ کا کیک سب نے مل کے کاٹا۔