الریاض: ربانی خان کی جانب سے متوکل خان کےاعزازمیں تقریب

72
میزبان عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں، ریاض ریجن کی معروف سماجی شخصیت ربانی خان کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی خبیر پختون خواہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ایڈووکیٹ کے اعزازمیں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خبیرپختون خواہ کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات شرکت کی۔ مہمان خصوصی کا پھولوں کے ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا گیا۔ الریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی متوکل خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پختونوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو حرمین شریفین سے دلی لگاؤ رکھتے ہوئے سعودی عرب کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ہم سعودی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے پاکستانیوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کیے ہوئے ہیں سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہمیں اپنے اخلاق اور مثالی کردار سے پاکستان کا وقار بلند کرنا ہوگا۔ تقریب کے میزبان ربانی خان نے متوکل خان کوعمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اس ملک کے ساتھ ہمارا روحانی اور ایمانی رشتہ ہے ہم اوورسیز پاکستانی وطن سے دور رہ کر ملکی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے ربانی خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکیں جس سے پاکستان کی ترقی کرے گا تقریب سے ، انعام خان ، گوھر خان ، اور دیگر نے بھی متوکل خان کی سماجی اور سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔