مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی،آفاق احمد

60

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ میںنے بانی متحدہ کے اقدام کھل کر مخالفت کی ہے،مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی،پیپلز پارٹی کراچی کے بچوں کے مستقبل کو تباہ کررہی ہے،مہاجر اپنے حقوق کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی۔وہ اتوار کو سندھ اربن گریحویٹ فورم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں باہر کہیں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔شادی ہالز میں بھی ہم مشکل سے سندھ اربن گریجویٹ فورم کے تعاون سے پروگرام کرتے ہیں۔جب یہاں کے بینکوئٹ والوں کو پتا چلا آفاق احمد یہاں مدعو ہے تو پولیس والوں نے پوچھ گچھ کی۔انہوں نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی۔جب متحدہ بنانے کی بات کی تو میں نے مخالفت کی۔مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی۔میں بانی متحدہ کے اقدام کھل کر مخالفت کی تھی۔میں ساڑھے آٹھ سال جیل میں بھی رہا۔اس قسم کی نشست سے میں اتنی آواز میں بات کرنا چاہتا ہوں۔اب فون کسی کا بجا تو میں فون توڑ دوں گا۔اس قوم کی ایسی کی تیسی ہوئی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ میری کسی بات کو سپورٹ کرنا ہو تو ہاتھ اٹھانا نعرے بازی نہیں کرنا وقت ضائع نہیں کرنا۔آفاق احمد نے کہا کہ جب سے جیل سے باہر آیا سیاست کرنے نہیں دی گئی۔الیکشن میں مجھے مہاجر نظریے سے پیچھے کرنے کی کوشش کی گئی۔