پوپ فرانسس عافیہ کی رہائی کیلیےاثرورسوخ استعمال کریں‘نیرالدین کا خط

60

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف کارپوریٹ ایگزیکٹو و تجزیہ کار سید نیرالدین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پوپ فرانسس کو لکھے گئے اپنے ایک مکتوب میں رحم کی اپیل کر دی ہے۔11 جنوری 2025 ء کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں انہوں نے پوپ فرانسس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ خط ایک بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں، لیکن آپ کے بے پایاں رحم، انصاف، اور انسانیت کی حمایت پر مکمل یقین رکھتے ہوئے۔ ہماری اس مشکل دنیا میں آپ کی اخلاقی قیادت روشنی کا مینار ہے اور آپ کی آواز سب سے بڑے چیلنجز کے فیصلوں کو متاثر کرنے کی بے حد طاقت رکھتی ہے۔ آپ اپنااثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے صدر جوزف آر۔ بائیڈن سے اپیل کریں کہ وہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے، یعنی 20 جنوری 2025 ء سے پہلے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو معافی عطا کریں۔ یہ معاملہ محض ایک فرد کے دکھ کا نہیں بلکہ اقوام کے درمیان زخموں کو بھرنے اور سمجھ بوجھ کے پل تعمیر کرنے کا موقع بھی ہے۔