ہر ہفتے کراچی کے حوالے سے مذاکرےکا اہتمام کیا جائے گا‘میئرکراچی

56

کراچی(جسارت نیوز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی عمارات، پارکس اور کھلے مقامات پر علمی، ادبی و ثقافتی پروگرام یا تقاریب منعقد کی جاسکتی ہیں جس کے لئے انہیں بلدیہ عظمی کراچی کی طرف سے جگہ کی بلا معاوضہ فراہمی کے ساتھ ساتھ بھرپور تعاون بھی فراہم کیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ علمی، ادبی و ثقافتی سرگرمیاں بارہ دری (پولوگراؤنڈ) فریئر ہال، خالق دینا ہال، ڈینسو ہال، کے ایم سی بلڈنگ سٹی کونسل ہال، باغ ابن قاسم، کڈنی ہل پارک، عزیز بھٹی پارک اور کے ایم سی کے زیر انتظام دیگر مقامات پر منعقد کی جاسکتی ہیں، بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے بھی ہر ہفتے کراچی کے حوالے سے مذاکرے کا اہتمام کیا جائے گا جس میں باذات خود بھی شرکت کروں گا۔