سندھو دریاپر 6نئے کینال نکلوانے میں پی پی کا اہم کردارہے‘حلیم عادل

25

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی 17 سالوں سے سندھ کے وسائل کو لوٹ رہی ہے پیپلزپارٹی نے عوام سے بنیادی سہولیات تک چھین رکھی ہیں اقتدار کی لالچ میں پیپلزپارٹی نے سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوایا ہے سندھ کے پانی پر ہونے والے قبضے کے خلاف دریائے سندھ بچائو تحریک میں شامل جماعتوں کی جانب سے حیدرآباد سے نکلنے والا بیداری مارچ کامیابی سے جاری ہے ہم عوام کے بتائیں گے کس طرح پیپلزپارٹی سندھ عوام کے وسائل ہڑپ کر رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پہلے پانی کی قلت ہے دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سندھ کے پر ڈاکا ڈلوا دیا ہے اور اب پیپلزپارٹی عوام کو بیوقوف بنا کر خود بری الذمہ نہیں کی کوشش کر رہی ہے۔ سندھ میں تعلیم ، صحت، انفراسٹرکچر کی تباہی کے بعد اب پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بند کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ سندھو دریاپر نئے 6کینال نکلوانے میں پیپلزپارٹی اہم کردار ادا کیا ہے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے حساب مانگ رہی ہے 17 سالوں میں اربوں کے بجٹ کے باجود عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔