لاہور میں نجی کمپنی کا منیجر قتل‘ ڈاکو 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

154

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا مینیجر قتل،9 لاکھ بھی چھین لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق قتل کے بعد ڈاکو بھی مارا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول ندیم 9 لاکھ روپے سیل کی رقم لے کر جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو وں نے مینیجر ندیم سے 9 لاکھ چھین لیے اور مزاحمت پر گولی مار دی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ
ڈاکوئوں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی انتظار بھی زخمی ہوا، ڈاکووں نے زخمی ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ گیا، دونوں ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا،کمپنی کی رقم کے لیے لاہور آیا۔وقوعہ کے بعد لاہور پولیس نے مقتول مینیجر اور ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی۔