ویسٹ انڈیز نے شاہینز کیخلاف پہلی اننگز346رنز پر ڈکلیئر کردی

64

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز346رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ جینگو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 63 رنز بنائے ، کیون سنکلیئر28رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے آئوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی جوشوا دا سلوا تھے جو 22 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔ پہلے دن مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے تھے ۔ شاہینز کی طرف سے رمیض جونیئر نے تین اور احمد صفی عبداللہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان شاہینز نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے ، محمد حریرہ نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، کپتان امام الحق 5، عمیر بن یوسف 16 ، محمد سلیمان 45 ، سعد خان 4 ، حسین طلعت 12 ، روحیل نذیر 21 ، غازی غوری 13 اور احمد صفی عبداللہ 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، موسی خان 10 اور رمیض جونیئر صفر پر ناٹ آئوٹ ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیون سنکلیئر نے تین جبکہ گڈاکیش موتی اور جائیڈن سیلز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔