پی ایس او نے ڈی اینڈ بی کی خدمات حاصل کرلی

77

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)اپنے سپلائی چین کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے ڈیٹا اینالیٹکس کے عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان (ڈی اینڈ بی) کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس تعاون کے ذریعے، پی ایس او ڈی اینڈ بی کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنے سپلائرز کے حوالے سے مستند معلومات پر مبنی فیصلے کرسکے گا۔ ڈی اینڈ بی پاکستان، ایک معروف عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ورلڈ وائیڈ نیٹ ورک کا حصہ ہے جو بہتر کاروباری فیصلے کرنے کے لیے ڈیٹا اور تجزیات فراہم کر کے کمپنیوں کو اپنی کاروباری کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس سلوشن سے پی ایس او کو اپنے سپلائرز کی مکمل جانچ پڑتال، خطرات کے جائزے، کاروباری اشاریوں کی فوری نگرانی اور مضبوط اسکریننگ عمل کے نفاذ میں مدد ملے گی۔