جعلی نوٹ سے جوتے خریدنےوالے نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا

76

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے والے نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹر پمپ کے قریب مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلانے کی کوشش کی گئی، جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے کی کوشش کرنے والے نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا۔گاہک جوتے لینے آیا تو دکاندار نے کہا نوٹ جعلی ہے جب اس نے دوسرا نوٹ نکالا تو وہ بھی جعلی تھا۔