حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے ضلعی امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندگان جلد اہلیان پریٹ آباد کو مزید اچھے عوامی پیکیجز دیں گے جو عوامی سہولیات کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کی شام نظام الدین اولیاء کالونی یوسی 9 پریٹ آباد میں ٹی ایل پی کے یوسی چیئرمین زاہد علی قادری، وائس چیئرمین فیضان قریشی کی جانب سے علاقے میں میٹھے پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل پر واٹر سپلائی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان نظام الدین کالونی پریٹ آباد کا 30 سال سے میٹھے پانی کی سپلائی خواب تھا جو اب تک سابقہ بلدیاتی نمائندے اور ایوانوں میں بیٹھے سیاسی جماعتوں کے نمائندے نہیں کر پائے، لیکن الحمداللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندوں نے پہلی کامیابی ہی پر اپنی محنت اور لگن سے یہ مشکل پروجیکٹ کو تکمیل کی شکل دے کر اہلیان نظام الدین اولیاء کالونی کا 30 سالہ خواب سچ کر دکھایا۔ تقریب میں ٹی ایل پی کے یوسی نمائندوںکے علاوہ اہلیان پریٹ آباد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔