بنوں میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیاگیا

56

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس
اہلکار ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔