پی بی 45 سے کامیاب پیپلز پارٹی امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

31

اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، پی بی 45 کے ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو اصلی فارم 45 طلب کرلیے، درخواست گزار جے یو آئی امیدوار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے، الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت 16 جنوری کو کرے گا۔