پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

22

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جنوری2025ء کے دوسرے15 دنوں کے دوران3 سے5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارتِ خزانہ کریں گے۔