مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت

111

سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل حفاظتی اقدامات میں اضافہ اور پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی کل وادی کے دورے پر آئیں گے جہاں وہ ضلع گاند ر بل کے علاقے سونہ مرگ میں 6.4 کلومیٹر لمبی زیڈ موڈسرنگ کا افتتاح کریں گے۔ سونہ مرگ میں بڑی تعداد میں بھارتی فوج، پیر ا ملٹری فورس اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جہاں مسلسل فوجی گشت بھی جاری ہے۔