بھارت نے بنگلادیش سے فرار ہوکر آنیوالی حسینہ واجد کو ویزے میں توسیع دیدی

121

نئی دہلی:بھارت نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر دی ہے، جو استعفا دینے کے بعد ملک سے فرار ہوکر اور مقدمات سے بچنے کے لیے بھارت میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا اور ان کے خلاف متعدد سنگین الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، جن میں شہریوں کی نسل کشی کے الزامات بھی شامل ہیں۔

ایسے حالات میں بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر کے توقع کے مطابق ان کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ وہ بنگلا دیش میں کسی بھی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ حسینہ واجد فرار کے بعد سے بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

شیخ حسینہ واجد پر قتل، کرپشن اور بدعنوانی کے متعدد مقدمات ہیں، جن میں 26 قتل اور 4 نسل کشی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سخت اقدامات کیے اور اپنے اقتدار کے دوران کئی بار ان کی حکومت نے اقلیتی جماعتوں کو نشانہ بنایا۔