سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے ایک نایاب خلائی نظارہ منتظر ہے۔ 21 جنوری 2025 کو نظام شمسی کے 6سیارے ایک قطار میں آ کر آسمان پر دکھائی دیں گے۔۔
اس دن زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، نیپچون، اور یورینس ایک ہی قطار میں ہوں گے، جن کا مشاہدہ رات کے وقت کیا جا سکے گا۔ اس نظارے کو “پلینیٹری الائنمنٹ” یا “پلینیٹری پریڈ” کہا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق زہرہ، مریخ، مشتری، اور زحل کو بغیر ٹیلی اسکوپ کے دیکھا جا سکے گا، جبکہ نیپچون اور یورینس کو ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔
یہ منظر دیکھنا ایک خصوصی تجربہ ہوتا ہے جو ہمیں نظام شمسی کی وسعت اور خوبصورتی کا اندازہ دیتا ہے۔ ایسی پلینیٹری الائنمنٹ مارچ 2023 میں بھی ہوئی تھی، جب عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد 3 جون 2024 کو بھی یہ نظارہ دکھائی دیا تھا، جس میں عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، اور نیپچون ایک سیدھی لائن میں تھے۔