ایشیا ء کے 10 بہترین قرض دہندگان میں 4 پاکستانی بینک شامل

64

لاہور(کامرس ڈیسک)ایشیا ء کے 10 بہترین قرض دہندگان میں 4 پاکستانی بینک بھی شامل ہیں، یو بی ایل خطے میں دوسرا نمبرپر ہے ،بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15بینکوں کی فہرست میں 7بھارتی قرض دہندگان کو شامل کیا گیا۔ایس اینڈ پی گلوبل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق 2024میں ایشیا ء￿ کے 10 سرفہرست قرض دہندگان کی فہرست میں پاکستان کے 4بینک بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاک کے ساتھ ایشیا ء کے قرض دہندگان کی درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کا غلبہ رہا، کیونکہ خطے کی ترقی پذیر معیشتوں میں واقع متعدد بینکوں نے روایتی پاور ہائوس ممالک کے مقابلے میں مجموعی منافع کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اعداد و شمار کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان میں قرض دینے میں سر فہرست رہا، یو بی ایل جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب 68کروڑ ڈالر ہے نے خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاک کی درجہ بندی میں 159.7فیصد کا مجموعی اسٹاک ریٹرن ریکارڈ کیا اور ایشیا ء￿ بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔یو بی ایل، انڈونیشیا کے پی ٹی بینک ارتھا گرہا بین الاقوامی ٹی بی کے سے ایک درجہ نیچے ہے جس کا مارکیٹ کیپ 2کروڑ 70لاکھ ڈالر ہے اور اس نے سال بھر میں 193.2فیصد کا مجموعی منافع کمایا۔