لاہور بار کے انتخابات آج ہوں گے، 35 امیدوار مدمقابل

73

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج 11 جنوری بروز ہفتہ ہوں گے، 11 نشستوں پر 35 امیدوار مدمقابل ہیں۔ لاہور بار کے الیکشن میں مجموعی طور پر 14 ہزار 712 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، پولنگ کا عمل صبح 9 تا شام 5 بجے جاری رہے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام امیدواروں کو لاکھوں
روپے کے جرمانے ہوسکتے ہیں۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر 4 امیدوار ایڈووکیٹ عرفان حیات باجوہ، مبشر رحمان چودھری، ادیب اسلم بھنڈر اور میاں فیض علی مدمقابل ہیں۔ نائب صدر لاہور بار کی سیٹ پر 6 امیدوار ساجد حسین بلوچ، ملک افضل بشیر، ملک سیف کھوکھر، میاں شرجیل، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی کا مقابلہ ہوگا۔