ایچ ایم پی وائرس دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا

93

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین سے پھیلنے والا ایچ ایم پی وائرس تیزی سے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایچ ایم پی وی (ہیومن میٹا نیو موویروس) مختلف ممالک تک پہنچ گیا ہے، جن میں بھارت، ملیشیا، قزاقستان، برطانیہ، امریکا یونان اور سنگاپور شامل ہیں۔ یہ وائرس خاص طور پر بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس سے ماہرین طب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی زیادہ خطرناک نہیں ہے۔اس سے سنگین بیماریوں کا خطرہ کم ہے لیکن اس کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو قوت مدافعت میں کمزور ہیں۔