عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، مقامی سطح پر بھی قیمت بڑھ گئی

128

کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر بڑھ کر 2676 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ  میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 279,400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط فی 10 گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 239,540 روپے کا ہوگیا ہے۔

دریں اثنا ملک میں چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں جو فی تولہ 3350 روپے  اور 10 گرام چاندی 2872.08 روپے  پر برقرار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ یہ رجحان متعلقہ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی  کو ظاہر کرتا ہے۔