کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں8تا 9ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔شہر میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام یا رات سانگھڑ، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔