سوئی گیس ہیر آباد کا دفتر صارفین کیلئے وبال جان بن گیا

187

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی حیدرآباد کے کی جانب سے گیس صارفین کی سہولت کیلیے قائم ہیرآباد آفس صارفین کیلیے وبال جان بن گیا، گیس بل کی قسط کرانے والے مرد و خواتین صارفین گیس بل کی قسط کرانے کیلیے چار چار گھنٹے لائنوں میں کھڑے انتظار کرتے رہتے ہیں۔ ہیرآباد گیس آفس پر لائنوں میں کھڑے گیس بل قسط کرانے والے مرد و خواتین نے بتایا کہ حیدرآباد سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس صارفین کیلیے قائم ہیرآباد آفس ایک بڑی آبادی کیلیے ناکافی ہے اور گیس صارفین جو اپنے گیس بل کی قسط کرانے اپنا کام وغیرہ چھوڑ کر آتے ہیں تو انہیں تقریباً چار چار گھنٹے لائنوں میں کھڑے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ گیس صارفین نے مزید بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا ہیرآباد میں قائم ایک آفس پورے علاقہ کیلیے نا کافی ہے ،سوئی سدرن کمپنی حیدرآباد گیس بل صارفین کی ایک بڑی آبادی کی سہولت کیلیے مزید آفس قائم کیے جائیں تاکہ صارفین کے کم سے کم وقت میں کام ہو سکیں، ایک آفس ہونے کے باعث گیس صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا رہتا ہے اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ، گیس صارفین نے حیدرآباد سوئی سدرن کمپنی کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ گیس صارفین کو سہولت فراہم کرتے ہوئے اور صارف کے قیمتی وقت کو بچانے کیلیے مزید آفس کا قیام عمل میں لایا جائے۔