توشہ خانہ 2 کیس میں ایف آئی اے کے ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ

60

راولپنڈی (آن لائن) سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق نئے کیس میں سابق وزیراعظم تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں ایف آئی اے کے ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے تاہم ملزمان کے وکیل سلیمان صفدر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل آئیں ،اس موقع پر ملزمان کے وکلا ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی کے علاوہ ایف آئی اے کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی بھی عدالت میں موجود تھے سلیمان صفدر کے ایسوسی ایٹ وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر پراسیکیوشن نے شدید اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بار بار التوا کی استدعا سے عدالتی کاروائی کو جان بوجھ کر طول دیا جارہا ہے تاہم پراسکیوشن کی جانب سے کیس کے گواہ طلعت محمود نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا آئندہ سماعت پر قیصر محمود اور محمد شفقت پر مشتمل 2 مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے اس طرح اس کیس میں اب تک 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں جبکہ ملزمان کے وکلا نے 3 گواہوں پر جرح بھی مکمل کرلی ہے۔