لاہور(اسپورٹس ڈیسک )اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان مقابلہ موقع ہے۔ بھارت ارشد ندیم کو جیولین کے ایونٹ کیلیے دعوت دے گا اس حوالے سوالات پیدا ہو گئے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا نے رواں برس انٹرنیشنل جیولین ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے ، انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں ٹاپ10جیولین تھرور شرکت کریں گے۔اے ایف آئی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد ایونٹ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔