عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی، حیدربنگش کی شاندار سنچری

15

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون تین کے زیر انتظام عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔برائٹ جیم خانہ نے میمن جیم خانہ کو 74رنز سے اور محمد حسین سی سی نے قریشی ڈولفنز کو6وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے میچ میں برائٹ جیم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں تین وکٹوں پر 257رنز اسکور کرڈالے اس کی جانب سے حیدر بنگش نے شاندار سنچری اسکور کی انہوں نے 47گیندوں پر 10 چوکوں اور9چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109رنز بنائے،کامران شاہد نے 51، داؤد نے45اور مبشر احمد نے 36رنز اسکور کئے۔زاکر رحمان اور مصعب احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں میمن جیم خانہ کی ٹیم 9وکٹوں پر183رنز بنا سکی،مصعب احمد نے 34،فیض علی نے31،واحد علی نے29اور ذاکر رحمان نے28رنز بنائے،عبدالرافع اور عمیر نے تین تین، داؤد نے2اور عبداللہ شاہد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ دوسرے میچ میں محمد حسین سی سی نے قریشی ڈولفنز کو 6وکٹوں سے زیر کیا،قریشی ڈولفنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 134رنز اسکور کئے،احمد حسن نے 39، سلمان خان نے28اور زوہیب منصوری نے 25 رنز بنائے۔توحید خان اور عاقب احسن نے تین تین جبکہ عارف خان نے ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں محمد حسین سی سی نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا،سہیل خان نے34گیندوں پر 14چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 87اور عارف خان نے22رنز بنائے۔سعد طارق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔