بلوچستان کے ضلع حب میں حادثہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے

38

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع حب میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کراچی سے کوئٹہ آنے والی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے اُلٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے مطابق میتیں کوئٹہ روانہ کر دی گئیں۔