مکمل فٹ ہوں،آئندہ عالمی ایونٹس میں ایکشن میں ہوں گا،فخر زمان

124

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان نے چمپئنز ٹرافی کھیلنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب میں مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور پاکستان کے اگلے انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورے اس لیے نہیں کیے کیونکہ خود کو چمپئنز ٹرافی کیلیے مکمل فٹ کرنا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ بہت سے لوگ واقف نہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد میں کافی بیمار رہا تھا، خراب صحت کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں تھا اس لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ اب میں مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور پاکستان کے اگلے انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورے اس لیے نہیں کیے کیونکہ خود کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل فٹ کرنا تھا۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ہمیشہ میرے ذہن میں تھی، اس ٹورنامنٹ سے ہی میرے کیریئر کا زبردست آغاز ہوا تھا اور اگلے ایونٹ کے لیے میں پرجوش ہوں۔صائم ایوب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید اور دعا ہے کہ صائم ایوب جلد مکمل فٹ ہوجائیں ، وہ ایک بہت زبردست کرکٹر ہیں، اگر صائم چار پانچ سال کھیلتا رہا تو دنیا میں ٹاپ پلیئر ہو گا۔