کیوبا: اسلحہ کے گودام میں دھماکا‘13 فوجی لا پتا

69

ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں فوجی سازوسامان سے بھرے گودام میں دھماکے کے بعد 13 فوجی لاپتا ہو گئے ۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صوبے ہولگوئن کے میلونس نامی علاقے کے گودام میں دھماکا ہوا جس کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ دھماکے کے بعد 13 فوجی لا پتا ہوگئے،جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں امدادی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ لاپتا فوجیوں کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جائے وقوع کے قریب رہنے والے تقریبا 500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے۔