جمی کارٹر کا تابوت آخری رسومات کےلیے امریکی کانگریس میں رکھ دیا گیا

130
سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا تابوت کانگریس کی عمارت کے احاطے میں رکھا ہوا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے انتالیسویںصدر جمی کارٹر کا تابوت آخری رسومات کے لیے امریکی کانگریس میں رکھ دیا گیا، جہاں امریکی ارکان کانگریس انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ کارٹر کا انتقال 29 دسمبر کو 100سال کی عمر میں ہوا تھا ۔ سرکاری سطح پر ان کی آخری رسومات کی تقریب منعقد کی جائے گی۔