ضلع وسطی میں 5 ٹاؤن ہیں، ایک بھی پیپلز پارٹی کے پاس نہیں‘میئرکراچی

75
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب ناظم آباد نمبر4میںنوتعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے بعد دعامانگ رہے ہیں‘ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ بھی موجودہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں 5 ٹاؤن ہیں، ایک بھی پیپلز پارٹی کے پاس نہیں، یہاں 25 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا۔ وزیر اعظم دورہ کراچی کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے، وزیر اعظم کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں جن سے شہر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے نجات ملے اور کراچی والوں کی زندگی آسان ہو،کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں نوتعمیر شدہ سڑک کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارش میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی ہے، ضلع وسطی کی سڑکوں اور انڈر پاسز کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ جن سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہیں ہوئی ان پر کام جاری ہے، کریم آباد انڈر پاس کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے، ضلع وسطی میں ٹاؤن چیئرمین حضرات کا تعلق پیپلز پارٹی سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا شہر ہے اور ہم اسے یکساں طور پر ترقی دیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 11 جنوری کو ملیر ایکسپریس وے کھلنے سے ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوگی، میں نے کہا تھا سال 2025ء ترقیاتی منصوبوں کا سال ہوگا۔میئر کراچی نے کہا کہ تاریخ کے ساتھ تصویر کھینچی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو پتہ چلے کیا کام ہو رہا ہے۔