اورنگی میں19 سالہ لڑکی کو سرعام قتل کردیا گیا

81

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہرکے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر11ای حنفیہ دارلعلوم کے ایم سی پارک والی گلی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے19سالہ لڑکی جاںبحق ہوگئی ۔مومن آباد پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کردیاگیا۔عینی شاہدین کے مطابق خاتون سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کچھ دیر بات چیت کی اور پھر قریب سے 2 گولیاں مار دیں۔صدر کے علاقے میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون 50 سالہ فوزیہ زوجہ سلامت اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود کام کے دوران نجی کمپنی کی چھت سے گر کر مزدور 55سالہ آدم خان ولد احمد خان جاں بحق ہوگیا ۔ گلستان جوہر RK مال راشد منہاس روڈ فٹ پاتھ سے 55 سالہ شخص کی لاش ملی متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔ لیاقت آباد سی ایریا ڈاکخانہ کے قریب گھر سے30سالہ شخص کی لاش ملی۔ سپر ہائی وے النور سوسائٹی کچا پکا روڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 02 افراد 23سالہ دلبر ولد امیر علی اور 26سالہ آفتاب ولد سکندر علی زخمی ہوئے۔