کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عزیز آباد کے علاقے سے شہری کی موٹر سائیکل گھر کے دروازے سے چوری ہوگئی۔بدھ کے روز بھی شہر قائد سے 80سے زائد موٹر سائیکل چوری وچھینی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا حسین آباد کا رہائشی آصف عالم ولد بشیر عالم کا موٹر سائیکل یونیک بلیک رنگ ماڈل 2020رجسٹریشن نمبر KNP-5586 گھر کے دروازے سے چوری ہوگیا ،مدعی نے موٹر سائیکل چوری کی ابتدائی رپورٹ عزیز آباد تھانے میں کروادی تاہم تھانے ابھی کچی پرچی پر اندراج کیا ہے تھانے کے عملے کا کہنا ہے کہ ایک دو روز دیکھیں ہوسکتا ہے موٹر سائیکل مل جائے تو آپ کو عدالت کے چکر نہیں کاٹنا ہوں گے اور تھانے میں ہی کاغزات دیکھا کر موٹر سائیکل مل جائے گی ، اگر نہ ملی تو موٹر سائیکل کا پکا مقدمہ درج کر کے اے سی ایل سی منتقل کر دیا جائے گا ۔ سولجر بازار نشتر پارک کے قریب محض16 سیکنڈ میں موٹر سا ئیکل چھیننے کی واردات ہوئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فلمی انداز میں چلتی سڑک پر سیکنڈوں میں لٹیروں نے کیسے موٹر سائیکل چھین لی اور با آسانی فرار ہو گئے۔فوٹیج میں شہری کو نئی موٹر سائیکل پر دیکھا جا سکتا ہے، شہری جیسے ہی رکا، 3 لٹیرے پیچھے سے آ گئے، جو کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ایک نے موٹر سائیکل آگے لگائی اور دو برابر میں رکے۔فوٹیج کے مطابق لٹیروں نے بغیر اسلحہ دکھائے شہری سے بائیک چھینی، اور واردات کے بعد تینوں ملزمان الگ الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے، چھینی گئی موٹر سائیکل کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے زائد ہے۔ دوسری جانب شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلیے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کہیں بھی موٹر سائیکل کھڑی کر یں تو وائر لاک ضرور لگائیں، قیمتی گاڑیوں میں ٹریکر لازمی انسٹال کریں ۔تاکہ چوری یا چھینا چھپٹی کی واردات کے بعد ملزم کو بااسانی گرفتار کرکے آپ کی گاڑی بازیاب کی جاسکے ۔عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ آج بدھ کے روز بھی شہر قائد سے 80سے زائد موٹر سائیکل چوری و چھینی گئی ہیں جن میں فرئیر سے 3 موٹر سائیکلیں،عزیز بھٹی 1 آٹو رکشہ،پاپوش 2، سرجانی 7، شرافی گوٹھ 4،کورنگی انڈسٹریل ایریا 3، لیاری بغدادی 3،سچل 6،شاہراہ فیصل 1،شاہ لطیف 1،شاہ فیصل کالونی 3 ایک AFR،سائٹ اے 1،گزری 2، عزیز بھٹی 2،کھارادر 1،لانڈھی 4، قائد آباد 2، گلستان جوہر 2،شاہ لطیف 2،شاہراہ نور جہاں 3،لیاقت آباد 1،رضویہ 1،درخشاں 6، بہادر آباد 1،اسٹیل ٹاؤن 1،سعود آباد 1،الفلاح 1، جمشید کوارٹر 1،عوامی کالونی 1،شیر شاہ 1،سائٹ سپر ہائی وے 1،سولجر بازار 1،بلوچ کالونی 2، بلال کالونی 1،موچکو 1،پیر آباد 3،اور سکھن سے 1 موٹر سائیکل چوری ہوئیں ،شہریوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لے کر چوری و چھینا چھپٹی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔