سینیٹ کی قائمہ کمیٹی: بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی منظوری

155
seats of Provincial Assembly in Balochistan

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی منظوری دے دی جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام پر وزارت قانون سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں نشستیں 65 سے بڑھا کر 80 کی جائیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے تجویز دی کہ نشستیں بڑھانی ہیں تو قومی اسمبلی میں بھی بڑھائی جائیں جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جب بل ایوان میں آئے تو اس پر بات کر لیں۔ کمیٹی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام پر بھی وزارت قانون سے رپورٹ طلب کی۔

آئین کے آرٹیکل 51، 59، 106، 175 اے اور 198 میں ترمیم کے بل کو وزیر قانون کی عدم موجودگی پر مؤخر کر دیا گیا۔