وڈیو:کرکٹ کی تاریخ کے ناقابل یقین کیچ نے شائقین کو حیران کردیا

126

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3میچوں کی سیریز نام کرلی۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3میچوں کی سیریز نام کرلی۔

میچ بارش کے باعث 37 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا، جس میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 256 رنز کا ہدف دیا۔ راچن رویندرا اور مارک چیپ مین کی شاندار بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کا سب سے دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب کیوی فیلڈر نیتھن اسمتھ نے ڈیپ فیلڈ میں شاندار کیچ لے کر سب کو حیران کر دیا۔

سری لنکن بیٹر کے طاقتور شاٹ کو روکنے کے لیے نیتھن نے بھرپور دوڑ لگائی اور ڈائیو لگا کر ایسا کیچ پکڑا جسے ماہرین کرکٹ تاریخ کا سب سے مشکل کیچ قرار دے رہے ہیں۔

نیتھن کے اس حیرت انگیز کیچ نے نہ صرف کمنٹیٹرز اور گراؤنڈ میں موجود شائقین کو دنگ کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا دی۔ صارفین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ نیتھن نے یہ کارنامہ مہارت اور غیر معمولی اعتماد کے ساتھ انجام دیا۔

میچ کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دی اور سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ یہ فتح کیوی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور فیلڈنگ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔