بدین ،گائوں جتوئی کے مکین کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج

102
بدین ،گائوں جتوئی کے مکین پولیس گردی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

بدین (نمائندہ جسارت )زیادتی کی کوشش کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے خواتین مردوں اور بچوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی ویلفیئر شوگر ملز بدین کے قریب گاؤں جتوئی کی مکین عائشہ جتوئی، آمنہ جتوئی ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم خان جتوئی مسمات قزبانو زوجہ اللہ جڑیو جتوئی سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی تو روشن علی خاتون کو چھرانے کے لیے گئے تو ملزمان میر حسن جتوئی، اشرف جتوئی ،غلام نبی جتوئی اور رسول بخش جتوئی نے ان پر ڈنڈوں اور گھونسوں سے روشن جتوئی پر حملہ کرکے سخت زخمی کردیا جس کو زخمی حالت میں علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ بدین پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ملزمان کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔ دوسری جانب پولیس احتجاج کرنے والی خواتین سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا۔