عالمی برادری تنازع کشمیرکے حل کیلیے اقدامات کرے، سید فواد شیر

112

جدہ (سید مسرت خلیل) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) جدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید محمد فواد شیر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کیلیے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ ٹوئٹر پرجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت اور پاکستان (یو این سی آئی پی) نے متفقہ
طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیراہتمام آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دی گئی تاکہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کا احساس دلایا جاسکے جیسا کہ آج اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کی 76ویں سالگرہ ہے، او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے تنازع کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔ یہ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے حتمی حل کیلیے او آئی سی کی حمایت کی بھی تصدیق کرتا ہے۔ او آئی سی عالمی برادری سے دوبارہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان قراردادوں پرعملدرآمد کو یقینی بنائے۔