بگ بیش لیگ، میلبورن اسٹارز نے رینیگیڈز کو5وکٹوں سے ہرا دیا

52

میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز نے میلبورن رینیگیڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا ، لیگ کے 23 ویں میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے۔ جیکب بیتھل 49اور جوناتھن ویلز 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جول پیرس اور پیٹر سڈل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں میلبورن اسٹارز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔