ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر زونل کرکٹ، زون 6کوارٹرفائنل میں

153

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز گروپ ” اے ” کے آخری میچ میں زون چھ وائٹس میڈیم پیسر اسد عمر کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت زون سات بلوز کو باآسانی 8 و کٹو ں سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر کے جبکہ زون سات بلوز دوسری پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون سات بلوز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ساحل خان نے 14 رنز بنائے۔ اسد عمر نے 16 رنز دیکر 6 اور سلو لیفٹ آرم اسپنر نقاب شفیق نے 5 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں چھ وائٹس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 70 رنز بنائے۔ محمد اذان نے 25 اور سومان کبیر نے 17 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ کھیل کے اختتام پر زون چھ وائٹس کے اسد عمر کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل زون چھ وائٹس اور زون ایک وائٹس کے درمیان بروز پیر 6 جنوری کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر جبکہ 7 جنوری کو تین کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ زون دو وائٹس بمقابلہ زون سات بلوز ( کے سی سی اے اسٹیڈیم )، زون چار وائٹس بمقابلہ زون پانچ وائٹس (لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ ) ، زون تین وائٹس بمقابلہ زون سات وائٹس ( ینگ فائٹر گراؤنڈ ) ٹورنامنٹ کے دو نوں سیمی 9 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔