عدالت نے مجاہد کالونی کے ہائشیوں کی درخواست نمٹادی

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںمجاہد کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا معاملہ‘عدالت نے مجاہد کالونی کے 70 سے زائد رہائشیوں کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ نے جاری کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ تمام فریقین کا تفصیلی موقف سن لیا ہے ،یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماسٹر پلان کے بغیر غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں ،اگر مجاہد کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں تو کے ڈی اے قانون کے مطابق کاروائی کرسکتی ہے،کے ڈی اے تمام کارروائی قانون کے دائرے میں اور پہلے سے جاری عدالتی احکامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انجام دے، عدالتی احکامات کی نقول ڈی جی کے ڈی کو ارسال کی جائیں ،عدالت نے مجاہد کالونی کے 70 سے زائد رہائشیوں کی درخواست نمٹادی ،درخواست گزار کا موقف تھا کہ کے ڈی اے اگر وہ تعمیرات گرائے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہیں ہیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، کے ڈی اے صرف ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہیں ہیں۔