انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیااحتجاج پر مجبور ہونگے

35

کراچی (پ ر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعات ، فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے جی ڈی اے کے رہنما اور سابق ایم پی اے معظم علی عباسی اور ان کے فرزند ولید خان عباسی اور دیگر کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت داخل جھوٹے مقدمات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معظم علی عباسی ان کے بیٹے ولید خان عباسی نہ تو کسی فائرنگ کے وقت موجود تھے اور نہ ہی کبھی اسلحہ کے زور پر کبھی سیاست کی ہے تو زرداری لیگ کی کاسہ لیس پولیس یہ بتاے کہ فائرنگ کی جھوٹی ایف آئی آر ATC کے تحت کیوں کاٹی گئی ہے ۔ انہوں نے سندھ کے کرپٹ حکمران کو متنبہ کیا ہے کہ جی ڈی اے کے رہنما معظم علی عباسی اور ان کے بیٹے ولید خان عباسی اور کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اورجھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر واپس نہ لی گئی تو سندھ بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔