پی بی 45کو ئٹہ تھری کے 15پو لنگ اسٹیشنز پر آج ری پولنگ ہوگی

105

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کو ئٹہ تھری کے 15پو لنگ اسٹیشنز پر آج 5جنوری کو ری پولنگ ہوگی ۔ حلقہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر علی مدد جتک، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مجید خان اچکزئی،جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار میر عثمان پرکانی اور پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے کے درمیان مقابلہ ہے۔ صو با ئی الیکشن کمیشن
کے مطابق پی بی 45کو ئٹہ تھری کے 15پو لنگ اسٹیشنز پر ری پو لنگ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ واضح رہے مذکو رہ حلقہ سے پا کستان پیپلز پارٹی کے میر علی مدد جتک کو کا میاب قراردیا یا تھا جس پر دیگر مد مقابل امیدواران میر عثمان پرکا نی ودیگر نے ان کی کا میابی کا چیلنج کیا تھا جس کے عدالت نے مذکو رہ حلقہ کے 15پو لنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن کا حکم صادر کیا تھا ۔