خیبر پختونخوا میں حکومتی گرفت کمزور ہو چکی، عظمیٰ بخاری

124
The prisoner of Adiala jail is dreaming

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی گرفت صوبے پر ختم ہو چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرم میں بعض عناصر امن کا قیام نہیں چاہتے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ صوبے کے معاملات پر کم اور اڈیالہ جیل میں قید ایک شخص پر زیادہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ علی امین کو دو ماہ میں کرم کا دورہ کرنے کی بھی فرصت نہیں ملی، جبکہ مریم نواز پنجاب میں ہوتے ہوئے بھی پاراچنار کے عوام کے دکھ درد کو محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف بارہ سال سے حکومت کر رہی ہے، لیکن عوام کا معیار زندگی ان برسوں میں مزید خراب ہوا ہے۔ کے پی کے عوام کو دہشتگردی، امن و امان کی خرابی اور بیروزگاری جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے اور تحریک انصاف نے پشتون عوام کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔