ٹرمپ کو 10 جنوری کو سزا سُنائی جائے گی، جیل جانے سے بچ جائیں گے

272
Israel should attack Iran

20 جنوری کو تقریبِ حلف برداری سے قبل دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو سُبکی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نیو یارک کے جج جوآن مرچن ڈونلڈ ٹرمپ کو 10 جنوری کو ہش منی کیس میں سزا سنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے اور اُنہیں عدالت کے روبرو پیش ہونا پڑے گا۔ قانون دانوں کا کہنا ہے کہ لازم نہیں کہ عدالت میں پیش ہوکر سزا سننے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شاید ہی جیل کی سلاخوں کا سامنا ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد مقدمات کا سامنا رہا ہے جن میں ہش منی کیس سب سے زیادہ خبروں میں رہا ہے۔ سابق امریکی صدر پر الزامات ثابت ہوچکے ہیں تاہم سزا سنائے جانے پر بھی وہ امریکی صدر ہونے کے ناطے خصوصی رعایت کے تحت سزا بھگتنے سے بچ جائیں گے۔