پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اندر سے مذاکرات ناکامی کی مہم جاری ہے: لیاقت بلوچ

183
The people

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے اندر سے مذاکرات ناکامی کی مہم جاری ہے۔

ایک بیان میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی اور سماجی ناانصافی تباہی لا رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ نظام کو مخالفین کی گرفت کے لیے سست کرنا بڑی غلطی ہے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اندر سے مذاکرات ناکامی کی مہم جاری ہے۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔