ٹنڈوآدم ،عوام کو لوٹنے والا جعلی پولیس افسر ساتھی سمیت گرفتار

122

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم پولیس کا دوران چیکنگ جعلی پولیس آفیسر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ ملزمان جعلی پولیس آفیسر و اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹتے تھے گروہ میں مزید ملزمان بھی شامل ہیں جن کی تلاش جاری ہے ڈی ایس پی محمد موسیٰ ابڑو کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم ڈاکٹر محمد موسیٰ ابڑو کی ہدایت پر ایس ایچ او بی سیکشن ٹنڈوآدم SIP سلام الدین سولنگی کی دوران چیکنگ اسٹاف سمیت کارروائی دورانِ چیکنگ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس پارٹی کلٹس کار نمبر 774-AET میں سوار ہو کر واردات کرنے والا گروہ کار سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان جعلی SHO غلام شبیر آرائیں اور ملزم غلام نبی لغاری سادھ کپڑوں میں ملبوس جبکہ ملزم محمد جمن رند کو پولیس یونیفارم پہنا ہوا تھا ملزمان کے پولیس پارٹی بنکر مختلف طریقہ کار سے شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشافات ملزمان سے پستول بھی برآمد گرفتار ملزمان سے ملنے والے پستول کار اور موبائل فونز کو اپنی تحویل میں لیکر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ 01/2025 زیردفعہ PPC- 401- 170- 34 اور مقدمہ الزام نمبر 02/2025 زیر دفعہ SAA-24 درج کیے گئے ہیں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔